ڈان لیکس معاملے پر عہدے سے ہٹائے جانے والے طارق فاطمی روپ بدل کر سامنے آگئے

ڈان لیکس معاملے پر عہدے سے ہٹائے جانے والے طارق فاطمی روپ بدل کر سامنے آگئے

اسلام آباد:ڈان لیکس تحقیقاتی رپورٹ کے منظر عام پر آنے کے بعد عہدے سے ہٹائے جانے والے وزیر اعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی کو نئی وزارت دینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق  وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی برائے امور خارجہ طارق فاطمی کو وزارت موسمیاتی تبدیلی کا قلمدان دینے پر غور کیا جا رہا ہے جب کہ اس کا حتمیٰ فیصلہ نواز شریف کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طارق فاطمی نے خود یہ وزارت لینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جس پر جلد عملدرآمد کی توقع ہے۔

یاد رہے اس سے قبل ڈان لیکس معاملے پر عہدے سے ہٹائے جانے والے طارق فاطمی نے وزیر اعظم کو خط لکھ کر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *