آخری وارننگ ہے،آیندہ برداشت نہیں کریں گے،چیف جسٹس نے لیگی رہنماؤں کو کھری کھری سنا دی

آخری وارننگ ہے،آیندہ برداشت نہیں کریں گے،چیف جسٹس نے لیگی رہنماؤں کو کھری کھری سنا دی

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کے دوران چیف جسٹس نے لیگی رہنماؤں کو کھری کھری سنا دی۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق سپریم کورٹ میں عمران خان نااہلی کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے لیگی رہنماؤں حنیف عباسی اور دانیال عزیز کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آپ نے میڈیا سے کہا کہ عدالت نے امتیازی سلوک کیا۔

چیف جسٹس نے لیگی رہنماؤں سے استفسار کیا کہ آپ نےا یسا کس بارے میں کہا ہے،کس نے کس سے امتیازی سلوک نہیں گیا۔

جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ آخری وارننگ دے رہا ہوں،ایسی کسی بات کو برداشت نہیں کریں گے۔

چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ داروں پر اعتماد کریں اورانہیں مضبوط کریں،اداروں پر بداعتمادی کی جو بیماری ہے اس کو دور کریں اور عدالت کی توہین کسی بھی صورت برداشت نہیں کریں گے اور آئندہ اگر ضروری ہوا تو میڈیا ٹاک پر مکمل پابندی لگا دیں گے۔

چیف جسٹس نے کمرہ عدالت میں دانیال عزیز کو ریمارکس دینے سے روکتے ہوئے معافی مانگنے کا مشورہ دیا جس پر دانیال عزیز نے معذرت کی۔

یاد رہے ہمارے ساتھ برابری کی بنیاد پر سلوک نہیں کیا جارہا،وزیراعظم کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں ہونا چاہئے،برابری کا فیصلہ ہوتو عمران خان بھی نااہل ہوں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *