آرمی چیف نے جو کہا کر دکھایا،بڑے دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

آرمی چیف نے جو کہا کر دکھایا،بڑے دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی

راولپنڈی:فوجی عدالتوں سے سزا پانے والے 4 دہشت گردوں کا پھانسی سے دی گئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ صبح کالعدم تحریک طالبان  پاکستان کے چار دہشتگردوں کو پھانسی دیدی گئی ہے اور ان دہشتگردوں کو فوجی عدالت نے سزا سنائی تھی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سزا پانے والے دہشتگردوں میں قیصر خان،محمد عمر،قاری زبیر محمد اور عزیزخان شامل ہیں جنہوں نے مجسٹریٹ کے سامنے اپنے جرائم کا اعتراف کیا۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چاروں دہشتگرد سکیورٹی اہلکاروں,مساجد پر حملوں اور عام شہریوں کے قتل میں بھی ملوث تھے جبکہ دہشتگردوں نے مواصلاتی نظام کو بھی نقصان پہنچایا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *