وٹس ایپ صارفین ڈیلی 55 ملین وڈیو کالز کرتے ہیں

وٹس ایپ صارفین ڈیلی 55 ملین وڈیو کالز کرتے ہیں

اسلام آباد: وٹس دنیا کی سب سے بڑی میسجنگ ایپ ہے جو ماہانہ 1 اعشاریہ 2 بلین ایکٹو صارفین رکھتی ہے،اب اس کے ویڈیو کالنگ فیچر کے حوالے سے ایک حیران ک رپورٹ سامنے آئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ٹیکنالوجی ڈیسک کے مطابق وٹس ایپ صارفین ہر روز 55 ملین ویڈیو کالز کرتے ہیں،یعنی 340 ملین منٹس کی کالز ایک روز میں کی جاتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وڈٰیو کالز کے حوالے سے وٹس ایپ کی جانب سے پہلے جو فیچر متعارف کروایا گیا تھا اس میں صرف ایک کالنگ بٹن کو دیر تک دبا کر رکھنے سے ویڈٰیو یا آڈیو کالنگ کے آپشن سامنے آتے تھے مگر اس میں کچھ پیش رفت کی گئی ہے۔

اس اس کے ساتھ ہی صارفین کی سہولت کے لئے آپشن موجود ہے جس کی وجہ سے صارفین ڈیڈیکیٹڈ ویڈیو کال سے استعفادہ کر سکتے ہیں اور یہ سو فیصد تک کارآمد ہے۔

یاد رہے کہ تقریبا 180 ممالک کے ایک بلین سے زیادہ افراد وٹس ایپ کے ذریعے اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *