سی پیک پر بھارتی اعتراضات،چین نے کرارا جواب دے دیا

سی پیک پر بھارتی اعتراضات،چین نے کرارا جواب دے دیا

بیجنگ:بیجنگ نے چائنہ پاکستان اقتصادی راہداری پر نئی دہلی کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ بھارت مبالغہ آرائی سے باز رہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق چینی حکام نے سی پیک کے حوالے سے بھارتی اعتراضات رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین پرامن اور ترقی کی وکالت کرنے والا ملک ہے اورچین خطے میں بالادستی حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔

چینی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ  سی پیک منصوبے کی بدولت ہی ایشیا اور یورپ میں منڈیوں تک رسائی کے مختلف ذرائع سڑک، ریل اور بندرگاہ جیسے منصوبوں کو مربوط کرنے کیلیے چین مسلسل کام کر رہا ہے۔

رپورٹ میں بھارت کو تنبیہ کی گئی ہے کہ چین کا دفاعی بجٹ 2010 کے بعد اس مرتبہ سب سے کم رکھا گیا ہے، بیجنگ کی فوجی ترقی اس کے قومی تعمیر پروگرام کا حصہ ہے، نئی دہلی کو اس بارے میں زیادہ خدشات میں پڑنے اور تشریح نہیں کرنی چاہیے۔

یاد رہے نئی دہلی کی جانب سے اعتراض کیا گیا تھا کہ چین بھارت اور پاکستان کے تنازعات میں مداخلت کر رہا ہے جس پر چین نے اسے سراسر مفروضوں پر مبنی کہانی قرار دیا تھا۔

چین کا کہنا تھا کہ بھارت مبالغہ آرائی سے کام لے رہا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *