خواتین کس پیشے سے منسلک افراد کو پسند کرتی ہیں؟

خواتین کس پیشے سے منسلک افراد کو پسند کرتی ہیں؟

نیویارک: مردوخواتین کی ایک دوسرے کے متعلق پسند و ناپسند پر کئی تحقیقات ہو چکی ہیں،اب ایک نئے تحقیقاتی سروے میں وہ پیشے بتا دیئے گئے ہیں جن سے منسلک مردوخواتین کو جنس مخالف سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ سروے ڈیٹنگ ایپلی کیشنز ٹن کی جانب سے کیا گیا ہے جس کے نتائج میں بتایا گیا ہے کہ مردوخواتین دونوں جس پیشے سے منسلک صنف مخالف کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں وہ وکالت ہے۔

مرد بھی وکیل خاتون کو سب سے زیادہ پسند کرتے ہیں اور خواتین بھی تعلق کے لیے مرد وکیل کو سب سے زیادہ ترجیح دیتی ہیں۔

ایپلی کیشنز کا کہنا ہے کہ ساتھی کی تلاش کے لیے آنے والی خواتین مرد وکیل کے بعد بالترتیب انجینئر،ڈاکٹر،کارپینٹر،الیکٹریشن،مالی امور کے ماہر،ٹیچر،ڈیزائنر،شیف اور ماہرتعمیرات کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں۔

دوسری طرف مرد بھی وکیل خاتون کے بعد بالترتیب سب سے زیادہ نرس،ٹیچر،مارکیٹنگ،اکاﺅنٹنٹ،فارماسسٹ،سیلز،ڈاکٹر،فنانس اور ایونٹ منیجر کے پیشوں سے وابستہ خواتین کو پسند کرتے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *