گرمی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر،محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

گرمی کے ستائے عوام کے لیے اچھی خبر،محکمہ موسمیات نے بارش کی نوید سنا دی

اسلام آباد:موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے والے ادارے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ بالائی سندھ،جنوبی اور وسطی پنجاب میں موسم شدید گرم رہے گا۔ تاہم پنجاب،بلوچستان، خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر  میں  چند جبکہ بالائی سندھ میں بعض مقامات پر تیز ہواوٗں آندھی اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام محکمہ موسمیات سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق آئندہ 13 گھنٹوں میں پنجاب  بلوچستان، خیبرپختونخواہ،  فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر  میں  چند جبکہ بالائی سندھ میں بعض مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور  گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ماہرین موسمیات کے کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بھی موسم کی یہی صورتحال رہنے کا امکان ہے،پنجاب، بلوچستان، خیبرپختونخواہ،  فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر  میں  چند جبکہ بالائی سندھ میں بعض مقامات پر تیز ہواوٗں/آندھی اور  گرج چمک کے ساتھ بارش ہو گی۔

گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے گرم ترین مقامات میں دادو، پڈعیدن48 ،لاڑکانہ،سبی 47 ،سکھر، جیکب آباد،نورپورتھل، رحیم یار خان، موہنجوداڑو 46  ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *