مصباح کے پاس دوریکارڈ قائم کرنے کا آخری موقع

مصباح کے پاس دوریکارڈ قائم کرنے کا آخری موقع

برج ٹاؤن:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے جانے والے سیریز کے تیسرے اور آخری میچ میں قومی کپتان مصباح الحق کے پاس ریکارڈ قائم کرنے کا بھی آخری موقع ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین آخری ٹیسٹ میچ جیت کے مصباح الحق نا صرف اپنے کرئیر کا آخری میچ یادگار بنا دیں گےبلکہ ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر سیریز جینتے والے پہلے کپتان بن جائیں گے۔

سیریز کا تیسرا ٹیسٹ ونڈ سر میں کھلا جائے گا جہاں بارشیں ہو رہی ہیں جب کہ محکمہ موسمیات سے میچ کے ابتدائی تین دنوں میں بارشوں کی پیش گوئی کی،یعنی کھیل کے نتیجے میں ایک بڑا ہاتھ بارش کا بھی ہو سکتا ہے۔

کپتان مصباح الحق اپنے کرئیر کے 75ویں جب کہ سابق کپتان یونس خان 118ویں ٹیسٹ میں آخری بار ایکشن میں دکھائیں گے دونوں بلے باز پہلے ہی ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے چکے ہیں۔

یاد رہے دونوں ٹیموں کے مابین سیریز ایک ایک سے برابر ہے جب کہ تیسرا اور فیصلہ کن میچ آج شام 7 بجے شروع کیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *