سودن میں عافیہ کی رہائی،وزیراعظم نےکچھ نہیں کیا،سراج الحق

سودن میں عافیہ کی رہائی،وزیراعظم نےکچھ نہیں کیا،سراج الحق

اسلام آباد:جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کیس میں اغوا کا مقدمہ درج ہونا چاہیے،نوازشریف نے وعدہ کیا تھا کہ وہ100دن کے اندر عافیہ کو وطن واپس لائیں گے مگر انہوں نے رہائی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ڈاکٹر عافیہ کیس کے مقدمے میں سابق صدر مشرف کو نامزد کرنا چاہیے،جب یوسف رضا گیلانی وزیراعظم تھے تو نوازشریف نے انہیں خط لکھا جس میں کہا تھا کہ آپ نے عافیہ کے لیے کچھ نہیں کیا آپ کو شرم آنی چاہیے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ نوازشریف نے100دن کے اندر عافیہ کو وطن واپس لانے کا وعدہ کیا تھا مگر وہ وزیراعظم بننے کے بعد کئی بار امریکا گئے تاہم انہوں نے عافیہ کی رہائی کے لیے کچھ نہیں کیا۔

سراج الحق نے کہا کہ اوباما کی رخصتی کےوقت اگر حکومت عافیہ کی رہائی کے لیے اپیل کرتی تو وہ وطن واپس آسکتی تھی مگر ہمارے حکمرانوں نے ایسا کچھ نہیں کیا کیونکہ حکومت عافیہ کیس میں مدعی بننے کو تیار نہیں۔

جماعت اسلامی کے امیر نے قوم سے اپیل کی کہ عافیہ کی رہائی کے لیے جدوجہد کریں۔

بعد ازاں ڈاکٹر عافیہ کی رہائی سے متعلق ہونے والی کانفرنس میں مختلف قراردادیں منظور کی گئیں جس میں شرکاء نے مطالبہ کیا کہ پاکستان امریکا کے یک طرفہ مطالبات ماننے کا سلسلہ بند کرتے ہوئے عافیہ کی رہائی کے لیے فوری طور پر اقدامات کرے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *