فئیرویل لینے سے انکار،شہریار خان نے آفریدی کو کورا جواب دے دیا

فئیرویل لینے سے انکار،شہریار خان نے آفریدی کو کورا جواب دے دیا

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ وہ شاہد آفریدی کو کرکٹ بورڈ میں کوئی ذمہ داری نہیں دیں گے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق لاہور میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی اور مختصر گفتگو میں شہریار خان کا کہنا تھا کہ وہ شاہد آفریدی کو کرکٹ بورڈ میں کوئی ذمہ داری دینے کا ارادہ نہیں رکھتے۔

صحافی کے سوال کیا کہ کہ شاہد آفریدی نے دئیر ویل کھیلنے سے انکار کر دیا ہے تو کیا انہیں کرکٹ بورڈ میں کوئی عہدہ دیا جائے گا؟جس پر چئیرمین پی سی بی نے صاف انکار کر دیا۔

یاد رہے اس سے قبل سابق ٹی ٹونٹی کپتان شاہد خان آفریدی نے لاہور میں کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سے ملاقات کی تھی جس میں انہیں فئیرویل کی پیشکش کی گئی تھی۔

ملاقات کے بعد شاہد آفریدی نے اپنی مصروفیات کا ذکر کر کے فئیرویل لینے سے انکار کر دیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *