شرمناک راز افشا،باپ نے بیٹی پر تیزاب پھینک دیا

شرمناک راز افشا،باپ نے بیٹی پر تیزاب پھینک دیا

اتر پردیش: اترپردیش میں ایک 20 سالہ لڑکی پر اس کے والد نے تیزاب پھینک کر چہرہ بگاڑ دیا کیونکہ وہ اس کے گھناونے کاروبار کے بارے میں جان گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق 20 سالہ خوشبو دیوی جو ایک بچی کی ماں ہے پر اس کے سگے باپ نے تیزاب پھینک کر شدید زخمی کردیا کیونکہ وہ جان گئی تھی کہ اس کا باپ لوگوں کو لڑکیاں سپلائی کرتا ہے۔

تیزاب پھینکے جانے کے اس واقعے میں خاتون کی بچی اور شوہر بھی زخمی ہوئے جبکہ اس کے باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

خوشبو کا کہنا ہے کہ اس کے باپ نے اس پر تیزاب اس لئے پھینکا کیونکہ وہ اس کے گھناونے کاروبار کے متعلق سب کچھ جان گئی تھی اور اس کے باپ کو ڈر تھا کہ وہ کہیں پولیس کو خبر نہ کردے۔

اس کا مزید کہنا تھا کہ اس کا باپ نوجوان لڑکیوں کو بوڑھے مردوں پر بیچتا تھا اور جب اسے اس بات کا علم ہوا تو اس کے باپ نے اسے اپنا منہ بند نہ رکھنے پر جان سے مارنے کی دھمکی دی اور بالآخر اپنی دھمکی پر عمل کر ڈالا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *