محبوبہ کو متاثر کرنے میں مدد گار انوکھا تھیم پارک

محبوبہ کو متاثر کرنے میں مدد گار انوکھا تھیم پارک

اوساکا: ہر شخص کو زندگی میں کسی نہ کسی عمر میں ہیرو بننے کا شوق ہوتا ہے،وہ بھی چاہتا ہے کہ غنڈوں سے کسی لڑکی کو چھڑائیں اور اس کی نظر میں ہیرو بن جائیں،ایسا پہلے تو ممکن نہ تھا مگر اب ایسا ممکن ہے اور کوئی بھی شخص اپنی محبوبہ کو متاثر کر سکتا ہے۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق جاپان کے شہر ہیرکاٹا میں ایک انوکھا تھیم پارک کھولا گیا ہے جہاں پر کوئی بھی شخص اپنی محبوبہ کو متاثر کر سکتا ہے،اس پارک میں اپنی محبوبہ کو متاثر کرنے کے کئی طریقے بتائے گئے ہیں،اور اس حوالے سے مدد بھی کی جاتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق اگر کوئی شخص اپنی محبوبہ کو متاثر کرنا چاہتا ہے تو اسے کرایہ پر ایکٹرز مل سکتے ہیں جو اس کی محبوبہ کو چھیڑتے ہیں اور پھر محبوب سے پٹتے ہیں۔

محبوب ہیرو کی طرح انہیں مار پیٹ کر بھگا سکتا ہے اور اگر اس کا لڑنے کا موڈ نہیں تو وہ اور طریقوں سےگرل فرینڈ کو متاثر کر دکتا ہے۔

اس تھیم پارک میں محبوب کسی کی جان بچانے کے لئے خون کا عطیہ دے سکتا ہے یا پھر کسی بم کو پھٹنے سے روک سکتا ہے اور یہ سب  فرضی ہوتا ہے جس کی اسے قیمت چکانا پڑتی ہے مگر محبوبہ سے چھپ کر ورنہ اسے اس ڈرامے کا پتا چل سکتا ہے۔

اس پارک میں داخلے کی فیس 30 ین ہے مگر غنڈوں کو مارنے اور جھوٹ موٹ کا بم پھٹنے سے بچانے کے پیسے علیحدہ سے ادا کرنا ہوں گے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *