آئی سی سی نے یونس خان کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کر دیا

آئی سی سی نے یونس خان کو بڑا تحفہ دینے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مرد بحران کہلائے جانے والے یونس خان کو آئی سی سی کی جانب سے وزڈن کرکٹر آف دی ائیر کا ایڈیشن تحفے میں دیا جائے گا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق یونس خان کو گزشتہ سال انگلینڈ کے خلاف کھیلی گئی ٹیسٹ سیریز میں شاندار کارکردگی دکھانے پر وزڈن کرکٹرز آف دی ائیر کے کیلنڈر کے 2017ءایڈیشن میں شامل کر لیا گیا ہے اور انہیں اس کیلنڈر کا ایک خاص لیدرباﺅنڈ ایڈیشن دینے کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یونس خان کو یہ تحفہ لارڈز کے گراؤنڈ میں 18 مئی کو پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے وزڈن کرکٹرز آف دی ائیرز ایوارڈ ہر سال ایسے کھلاڑیوں کو اپنی فہرست میں شامل کرتا ہے جنہوں نے کرکٹ کے لیے اپنی بے مثال خدمات پیش کی ہوں۔

دوسری جانب اس سے قبل یونس خان ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں 10 ہزار رنز کا سنگ میل بھی عبور کر چکے ہیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *