جسم کا کون سا تل دولت مند ہونے کی نشانی ہے؟

جسم کا کون سا تل دولت مند ہونے کی نشانی ہے؟

لندن: ہمارے جسم پر کئی جگہیں ہوتی ہیں جہاں سیاہ نشان بن جاتے ہیں اور انہیں تل کہا جاتا ہے،یہ تل کبھی پیدائشی ہوتے ہیں تو کبھی وقت کے ساتھ ابھرتے ہیں،آیئے آپ کو بتائیں کچھ ماہر نجوم کے نزدیک جسم کے مختلف حصوں پر تل کا کیا مطلب ہوتا ہے۔

دائیں گال یا رخسار پر تل

ایسے لوگوں کے بارے میں سمجھا جاتا ہے کہ یہ شادی کے بعد بہت زیادہ امیر ہو جائیں گے۔

ہونٹوں کے اوپر تل

ایسے لوگ اپنے ساتھیوں کی نسبت جلد دولت مند زندگی کا مزہ لیتے ہیں،یہ تھوڑے ضدی ہوتے ہیں اور اس خاصیت کی وجہ سے جد امیر ہو جاتے ہیں۔

ناک پر تل

اگر ناک کے دائیں جانب تل ہو تو ایسا انسان یقینا بہت زیادہ دولت مند ہوتا ہے لیکن  اسے دولت حاصل کرنے کے لئے تھوڑا انتظار کرنا پڑتا ہے،ان کی زندگی میں 30 سالوں کے بعد قسمت کی دیوی مہربان ہوتی ہے اور یہ پیسے کے ساتھ دنیا کا سفر بھی انجوائے کرتے ہیں۔

پاوں کی چھت پر تل

ایسے لوگ بہت زیادہ سفر کرتے ہیں،یہ سفر دنیا کا بھی ہو سکتا ہے اور اندرون ملک بھی۔

کمر پر تل

اگر کسی شخص کی کمر پر کسی جانب بھی تل ہو تو وہ بہت جلد امیر ہو جاتا ہے۔

ماتھے پر تل

اگر آنکھوں کے درمیان ماتھے پر تل ہوتو اس کا مطلب ہے کہ آپ ایسا شخص آسودہ زندگی گزارے گا اور دنیا کا سفر بھی کرے گا۔

دائیں ہتھیلی پر تل

اگر ہاتھ کی ہتھیلی کی اوپر کی جانب تل ہو تو کامیابی اور دولت آئے گی اور اگر نیچے کی جانب ہو تو زندگی میں سخت محنت کرنا پڑے گی۔

ٹھوڑی پر تل

اس جگہ پر تل والے افراد امیر ہو جاتے ہیں مگر زیادہ گھلتے ملتے نہیں،بس اپنے خاندان تک محدود رہتے ہیں۔

سینے پر تل

اگر سینے کے دائیں جانب تل ہوتو یہ پرسکون زندگی کی نشانی ہے۔

کان پر تل

اگر کان اور گال کے درمیان تل ہو تو ایسے افراد کم عمر میں ہی امیر ہو جاتے ہیں۔

آنکھ پر تل

اگر آنکھ کے پپوٹے پر تل ہو تو ایسا فرد محبت کرنے میں ماہر ہوتا ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *