عمران خان اور مصباح کا کوئی تقابل نہیں،وسیم اکرم

عمران خان اور مصباح کا کوئی تقابل نہیں،وسیم اکرم

کراچی: سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم پاکستان کرکٹ کے لیجنڈ اسٹار کپتان عمران خان اور پاکستان کی کرکٹ کے حوالے سے سب سے کامیاب سمجھے جانے والے کپتان مصباح الحق کے درمیان مقابلے کو غلط قرار دیتے ہیں۔

پاکستان ٹرائب اسپورٹس ڈیسک کے مطابق مایہ ناز کھلاڑی وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ عمران خان میرے سرپرست کا درجہ رکھتے ہیں اور مصبا ح کا ان سے کوئی مقابلہ نہیں۔

رپورٹ کے مطابق جیو نیوز کے مارننگ شو میں اپنی آسٹریلین نژاد بیوی اور بچوں کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ ان کی بیوی خود کو پاکستانی کلچر میں ڈھالنے کی کوشش کر رہی ہے جبکہ ان کا بچہ امریکا میں رگبی کھیلتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے بچوں کو پوری طرح سپورٹ کرتے ہیں اور ساتھ ہی یہ بھی بتاتے ہیں کہ سخت محنت کے بغیر کچھ حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

رپورٹ کے مطابق  مایہ ناز باولر وسیم اکرم وہ واحد پاکستانی کرکٹر ہیں جن کا نام  وزڈن کرکٹرز المانک کی 150 ویں سالگرہ کے موقع پر ٹیسٹ ورلڈ الیون میں شامل کیا گیا ہے۔

وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ(پی سی ایل)پاکستان میں ہی منعقد ہونی چایئے۔

یاد رہے کہ چند دن پہلے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیر مین شہریار خان نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ مصباح الحق عمران خان سے بہتر کپتان ہیں کیوںکہ عمران خان نے صرف ریٹائرمنٹ سے قبل  1992 کے ورلڈ کپ کی قیادت کی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *