فحش فلم دیکھنے سے پہلے رجسٹریشن کرانا ہوگی

فحش فلم دیکھنے سے پہلے رجسٹریشن کرانا ہوگی

لندن: برطانیہ میں فحش فلمیں دیکھنے والوں کے لیے ایک نیا قانون لاگو کر دیا گیا ہے جس کے بعد اب جو شخص بھی انٹرنیٹ پر فحش مواد دیکھنا چاہے گا اسے پہلے ڈاکخانے جا کر رجسٹریشن کروانی ہو گی تاکہ حکام کو اس کی اصل عمر کے بارے میں معلوم ہو سکے۔

پاکستان ٹرائب لائف اسٹائل ڈیسک کے مطابق برطانوی حکومت نے یہ قانون کم عمر لوگوں کو فحش فلموں سے دور رکھنے کے لیے اٹھایا ہے اور اسے شاہی منظوری بھی حاصل ہو گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق لوگ ڈاکخانے کے ساتھ ساتھ موبائل فون آپریٹرزیا ڈیپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پنشنز کے پاس بھی اپنی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔

ہفتے کے آغاز پر برطانوی حکومت  نے انٹرنیٹ پر کاپی رائٹس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایک قانون لاگو کیا ہے جس کے تحت مجرموں کو اب 10سال سے زائد قید کی سزا دی جا سکے گی۔

یاد رہے کہ رواں ہفتے میں برطانوی حکومت یہ دوسرا انتہائی سخت اور متنازعہ قانون متعارف کروا چکی ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *