پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی،ڈیرن سیمی نے دل کھول کر رکھ دیا

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی،ڈیرن سیمی نے دل کھول کر رکھ دیا

اسلام آباد:ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ڈیرن سیمی نے ایک بار پھر پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا ہے کہ وہ کہا ہے کہ  میں پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کا چھوٹا سا حصہ بننے پر بھی مطمئن ہوں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق پاکستان سپر لیگ کی فاتح ٹیم پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے ڈیرن سیمی پاکستان سے ڈھیرں محبتیں سمیٹ کو رخصت ہوئے،اپنے پیغام میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی میں حصہ ڈال کر مطمئن ہوں۔

یاد رہے ویسٹ انڈیز ٹیم کے سابق ٹی ٹونٹی کپتان ڈیرن سیمی لیگ کرکٹ کھیلتے ہیں جب کہ ان کی قیادت میں کالی آندھی دو بار عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز اپنے نام کر چکی ہے۔

ڈیرن سیمی کی قیادت میں پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی نے لاہور قذافی اسٹیڈیم میں فائنل میچ جیت کر فاتح ٹیم کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *