ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے مریم نواز کو خط لکھنے کا ارادہ کر لیا

ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق نے مریم نواز کو خط لکھنے کا ارادہ کر لیا

اسلام باد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ میں ڈان لیکس پر لیگل نوٹس بھجوائے جانےپر مریم نواز کو خط لکھ رہا ہوں  وہ اپنا نوٹس واپس لیں او ر معافی مانگیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ  مریم نواز کو نوٹس بھیجنے پر معافی مانگنے کیلئے خط لکھ رہا ہوں  مریم نواز نے مجھے ڈان لیکس معاملے پر قانونی نوٹس بھیجا تھا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نعیم الحق کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس پر جو کمیٹی بنائی گئی کیا اس میں مریم نواز اور نواز شریف کا نام ہے ؟کیا اس میں مریم نواز اور نواز شریف سے تحقیقات کی گئی؟

ترجمان نے سوال کیا کہ بتایا جائے کیوں ایسی سازش بنائی گئی جس میں افواج پاکستان کی مخالفت کی گئی اور قوم ڈان لیکس کی رپورٹ کو دبانے کی سازش کو برداشت نہیں کرے گی۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ وزیراعظم نواز شریف ماڈل ٹاﺅن واقعے میں اپنے بھائی اور ڈان لیکس میں اپنی صاحبزادی کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں،اگر ڈان لیکس کی رپورٹ کو مزید چھپایا گیا تو سپریم کورٹ جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سب سے بڑا گھر جاتی امراء میں ہے جو پتا نہیں کیسے بنایا گیا ہے،ادھر عمران خان پر کیسز بنا کر پاناما سے توجہ ہٹانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *