گزشتہ چار سالوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا بدترین حال،عوام پریشان

گزشتہ چار سالوں میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا بدترین حال،عوام پریشان

اسلام آباد:ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پاکستانی عوام کو 8 سے 10 گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا ۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں بجلی کی طلب 30 ہزار میگا واٹ ہے جب کہ پیداوار 15400 سے لے کر 15700 تک ہے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی پیدا وار میں کمی اور لوڈ شیڈنگ میں اضافے کا نتیجہ عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے کیونکہ الیکٹرک شارٹ فال کی وجہ سے گزشتہ روز 7 سے 8 گھنٹے  لوڈ شیدنگ کی گئی۔

وزارت پانی و بجلی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ دو ہفتوں میں پہلی باراتوار کے روز اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ ساتھ لوڈ شیڈنگ اور بجلی کی طلب اور پیداوار میں کافی بڑا خلا دیکھنے میں آیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اتوار کو بجلی کی پیداوار اور مانگ میں فرق گزشتہ چار سالوں میں سب سے زیادہ دیکھنے میں آیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ بجلی کی صورتحال 2013 میں بھی اسی صورتحال کا شکار تھی جس میں بعد ازاں بہتری دیکھنے میں آئی تھی۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *