غربت سے تنگ ماں نے 5 سالہ بیٹی کی جان لے لی

غربت سے تنگ ماں نے 5 سالہ بیٹی کی جان لے لی

گوجرانوالہ:  گوجرانوالہ تھانہ صدر کے علاقے پڑاو کیمپ میں ماں نے غربت کے ہاتھوں تنگ آ کر اپنی 5 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

پاکستان ٹرائب کے مطابق گوجرانوالہ کے تھانہ صدر کی حدود میں واقع علاقے پڑاو کیمپ کی رہائشی بیوہ خاتون نازیہ نے اپنی 5 سالہ بیٹی نورین کو گلہ دبا کر مار ڈالا،پولیس نے ملزمہ کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ نازیہ کے شوہر شکیل نے تین سال قبل زہر کھا کر خود کشی کر لی تھی جس کے بعد وہ مسلسل سسرالیوں کے رحم و کرم پر تھی۔

رپورٹ کے مطابق نازیہ کے سسرالی ان دونوں ماں بیٹی کو کھانا تک نہیں دیتے تھے اور بلا وجہ مار پیٹ کرتے تھے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *