سابق پی ٹی آئی رکن کے عمران خان پر سنگین الزامات،نعیم الحق کھل کر میدان میں آگئے

سابق پی ٹی آئی رکن کے عمران خان پر سنگین الزامات،نعیم الحق کھل کر میدان میں آگئے

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر کو گندی زبان استعمال کرنے پر پی ٹی آئی سے نکالا گیا تھا اور وہ آج کل نون لیگ کے ٹکڑوں پر پل رہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اکبر ایس بابر نے پارٹی لیڈرشپ کے خلاف گندی زبان استعمال کی تھی اور اسی وجہ سے انہیں پارٹی سے نکالا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کا بانی رکن ہوں اور اکبر ایس بابر کے اعتراضات میں کوئی وزن نہیں ہے۔

یاد رہے گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن کہلائے جانے والے اکبر ایس بابر نے  چیئرمین عمران خان اور ان کے ساتھیوں پر کرپشن کے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کیا تھا۔

اپنے بیان میں اکبر ایس بابر  کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے سابق احتساب کمشنر حامد خان نے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف کرپشن کی تحقیقات شروع کیں تو انہیں استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا گیا۔ عمران خان نے انٹرا پارٹی الیکشن پر جسٹس وجہیہ کو رپورٹ پیش کرنے پر انہیں بھی فارغ کردیا۔

سابق رکن نے عمران خان پر پارٹی فنڈنگ میں کرپشن کے حوالے سے بھی الزامات عائد کیے تھے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *