عمران خان کے قریبی دوست نے بڑا دھوکہ دے دیا

عمران خان کے قریبی دوست نے بڑا دھوکہ دے دیا

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کے قریبی ساتھی کے بارے میں شوکت خانم اور نمل کالج میانوالی کے فنڈز کو ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق عمران خان کے قریبی دوست اور ساتھی جہانگیر چیکو اور ان کی معاون عائشہ جمیل یوکے اور یورپ سے شوکت خانم اور نمکل کالج کے اکاؤنٹس میں کوئی رقم نہیں بھیجی بلکہ اس رقم کو ذاتی مقاصد کے لیے استعما ل کیا۔

یاد رہے گزشتہ سال پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نے لندن میں ایک تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور شوکت خانم اور نمل کالج کے لیے چندے کی اپیل کی جس کے بعد عائشہ جمیل کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں بتایا گیا تھا کہ کپتان نے ایک لاکھ پاؤنڈ چندہ جمع کیا ہے۔

دوسری جانب نمل کالج کی فنڈ ریزنگ کمیٹی کا کہنا ہے کہ انہیں یو کے یا پاکستان سے کوئی پیسہ موصول نہیں ہوا۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *