بجلی،پانی اور نہ ہی گیس!لاڑکانہ میں پی پی پی کا بڑا احتجاج

بجلی،پانی اور نہ ہی گیس!لاڑکانہ میں پی پی پی کا بڑا احتجاج

لاڑکانہ:پاکستان پیپلز پارٹی نے لاڑکانہ میں بجلی،پانی و گیس کی عدم دستیابی جبکہ لوڈشیڈنگ میں بدترین اضافے پر عوام کے ہمراہ احتجاج کیا اور دھرنا دیا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیر خوراک نثار کھوڑو کی سربراہی میں لاڑکانہ میں احتجاج کیا گیا۔

دھرنے میں شامل ہونے والے مردوخواتین کی ایک بڑی تعداد نے نعرہ بازی کرتے ہوئے حکومت سے بجلی،پانی و گیس جیسے بنیادی حقوق کی دستیابی کا مطالبہ کیا۔

اس موقع پر پی پی پی رہنما نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہم آج اس دھرنے میں اس لئے عوام کے ساتھ موجود ہیں کیونکہ ہم اپنے مخالفین کو عوام اور پی پی پی کا باہمی تعلق دکھانا چاتے ہیں اور انھیں بتانا چاہتے ہیں بجلی،پانی و گیس کی عدم دستیابی کی وجہ سے آپ نے ہمیں جس اذیت میں مبتلا کر رکھا ہے اس میں ہم اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

وزیراعظم پر تنقید کرتے ہئے نثار کھوڑو کا کہنا تھا کہ ہم صرف کراچی میں ہی ہونے والی اس ناانصافی پر خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ بجلی تقسیم کرنے والی کمپنیوں کی ناانصافی کے خلاف سندھ اور پنجاب کے سرحدی علاقوں میں بھی اس ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دھرنوں کا سلسلہ اب رکے گا نہیں بلکہ11مئی کو میرپورخاص16مئی کو نوابشاہ اور21مئی کو سکھر میں دھرنا دیا جائے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *