اسلام آباد کلب میں نوکر کے داخلے پر پابندی لگ گئی

اسلام آباد کلب میں نوکر کے داخلے پر پابندی لگ گئی

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت کے اسلام آباد کلب میں نوکر اور آیا کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق مری روڈ کشمیر چوک کے قریب واقع اسلام آباد کلب کی انتظامیہ نے حیران کن فیصلہ کرتے ہوئے کلب میں آنے والے شہریوں کی نوکر اور آیا کو  ایک مخصوص مقام سے آگے آنے سے روک دیاہے۔

اسلام آباد کلب کے اس فیصلے کو عوامی حلقوں میں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے اس حیران کن فیصلے کے بعد کلب میں ایک بورڈ بھی آویزاں کیا گیا ہے جس پر تحریر ہے کہ”نوکر اور آیا اس مقام سے آگے نہیں آسکتیں”۔

کلب انتظامیہ کے اس فیصلے پر لوگوں نے سوشل میڈیا پر بھی اپنی رائے دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام معاشرے کے امراءاور غرباءمیں مزید تفریق پیدا کرنے کی کوشش ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *