بھارت نے پاکستانی میڈیکل ویزوں پر پابندی لگادی

بھارت نے پاکستانی میڈیکل ویزوں پر پابندی لگادی

نئی دہلی: بھارت نے بغیر کوئی نوٹس دیے  اور وجہ بتائے پاکستانیوں کے لئے میڈیکل ویزے پر پابندی لگا کر پاکستانیوں کے لئے میڈیکل ویزے کا حصول ناممکن بنا دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق بھارت پاکستان دشمنی میں ساری حدیں پار کر گیا،پاکستانیوں کے لئے میڈیکل ویزے پر پابندی لگا کر ہزاروں مریضوں کو مشکلات میں ڈال دیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارت کی جانب سے یہ اقدام اور اس کے علاوہ کئی دیگر انتقامی کاروائیاں ،پاکستان میں پکڑے جانے والے انڈین جاسوس کلبھوشن جادیو کی گرفتاری اور سزائے موت کے اعلان کے بعد شروع کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بھارت کی جانب سے گزشتہ دو ماہ سے کسی بھی پاکستانی کو میڈیکل ویزا جاری نہیں کیا گیا ہے،پاکستان سے دل ،جگر اور گردوں کے ہزاروں مریض ہر سال انڈیا میں علاج کی غرض سے جاتے ہیں۔

یاد رہے کہ انڈیا نے پاکستان میں پکڑے جانے والے را  ایجنٹ کلبھوشن جادیو کی رہائی کے لئے کسی بھی حد تک جانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس بات کا اظہار انڈین وزیر خارجہ سشما سوراج نے بھارتی پارلیمنٹ میں بھی کیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *