پاناما کیس،جسٹس اعجاز افضل نے وزیر اعظم کو جھوٹا کہنے سے انکار کر دیا

پاناما کیس،جسٹس اعجاز افضل نے وزیر اعظم کو جھوٹا کہنے سے انکار کر دیا

اسلام آباد:سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس اعجاز افضل کا کہنا ہے کہ میں نے وزیر اعظم کو جھوٹا نہیں کہا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی تشکیل کیس کی سماعت کرتے ہوئے جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی رینما نے کہا کہ پانچوں ججوں نے نواز شریف کو جھوٹا کہا۔

جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی رہنما نے وہ کہا جو ہم نے نہیں کہا،اس سیاسی رہنما نےجھوٹ بولا اور لوگوں کو دھوکا دیا۔

ان کا کہنا تھاکہ میں نے وزیر اعظم کو جھوٹا نہیں کہا اور آئندہ  ایسا ہوا تو ہم کٹہرے میں لائیں گے۔

جسٹس اعجاز افضل کا کہنا تھا کہ ہم مقدمے کا آئین اور قانون کےمطابق فیصلہ کریں گے۔

یاد رہے سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی کی تشکیل کیس کی سماعت جاری ہے جس میں گورنر اسٹیٹ بنک اور چئیرمین سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن نے پیش ہونا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *