مصباح الحق،عمران خان سے بڑاکپتان ہے،شہریارخان

مصباح الحق،عمران خان سے بڑاکپتان ہے،شہریارخان

اسلام آباد:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چئیرمین شہریار خان کا کہنا ہے کہ مصباح الحق عمران خان سے بڑا کپتان ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام اسپورٹس ڈیسک کے مطابق قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ میں مصباح الحق کو عمران خان سے بڑا سیاسی بنیاد پر نہیں کہہ رہا۔

پی سی بی چئیرمین نے اپنے موقف کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

جمعرات کو وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ ویون رچرڈ سن پھٹیچر کھلاڑی نہیں ہے لیکن وہ ایک اچھا کوچ نہیں ہے۔

اجلاس کے دوران جاوید میانداد کو برا کوچ کہنے پر سابق کھلاڑی کے رد عمل پر کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ میانداد بڑے کھلاڑی ہیں ان کے بارے میں کچھ نہیں کہوں گا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے خلاف قانونی چارہ جوئی سے متعلق بات کرتے ہوئے شہریار خان کا کہنا تھا کہ بھارت کو 6کروڑ 40 لاکھ ہرجانے کا نوٹس بھجوایا ہے۔

یاد رہے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اراکین نے اجلاس کے دوران شہریار  خان اور پی سی بی کی کارکردگی کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیاتھا کہ اچھے کوچز کی دستیابی کے باوجود ٹیم رینکنگ میں آٹھویں نمبر پر کیوں ہے اور ٹیم کو اسپنرز کے سہارے کیوں چلایا جا رہا ہے۔

دورہ ویسٹ انڈیز کے دوران اپنے کیرئیر کی آخری ٹیسٹ سیریز کھیلنے میں مصروف مصباح الحق کی قیادت میں قومی ٹیم نے ماضی کے کسی بھی کپتان سے زیادہ کامیابیاں حاصل کیں۔اس دوران تھوڑے عرصے کے لئے سہی تاہم قومی ٹیم ٹیسٹ نمبر ون بھی رہی۔ مصباح الحق کی خدمات کےا عتراف میں انہیں آئی سی سی کی جانب سے بھی متعدد اعزازات سے نوازا گیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *