علامہ اقبال یونیورسٹی,شہد کی مکھیوں کا حملہ،1 شخص جاں بحق

علامہ اقبال یونیورسٹی,شہد کی مکھیوں کا حملہ،1 شخص جاں بحق

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شہد کی مکھیوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔

پاکستان ٹرائب کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسلام آباد کی علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں شہد کی مکھیوں نے شہریوں پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق شہد کی مکھیوں کے حملے کے باعث یونیورسٹی میں بھگدڑ مچ گئی جس کی وجہ سے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

یونیورسٹی انظامیہ کا کہنا ہے کہ شہد کا چھتا گرا،مکھیوں کے کاٹنے سے گلزار نامی شخص جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوئے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *