کرنل حبیب کی گمشدگی میں ملوث تمام بھارتی کردار بے نقاب ہو گئے

کرنل حبیب کی گمشدگی میں ملوث تمام بھارتی کردار بے نقاب ہو گئے

اسلام آباد:پراسرار طور پر لاپتہ ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل(ر) حبیب ظاہر کیس میں اہم ہیش رفت سامنے آئی ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق کرنل حبیب کیس میں ملوث تمام بھارتیوں کےنام سامنے آگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نوکری کے جھانسے میں پھنسے والے اور نیپال کے لمبینی ایئرپورٹ سے لاپتہ ہونے والے کرنل(ر) حبیب ظاہر کی ہوٹل کی بکنگ اور ٹکٹ کی ادائیگی کرنے والے بھارتی کرداروں کے نام سامنے آگئے ہیں اور حبیب ظاہر کے نیپال میں موجود نہ ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حبیب ظاہر کیلئے کھٹمنڈوکا ٹکٹ سفل چوہدری نامی بھارتی نے خریدا،سفل چوہدری کا موبائل فون نمبر9804815702 ہے جبکہ مغوی حبیب ظاہر کیلئے ٹکٹ پریشئش ٹریول اینڈ ٹورز سے خریدا گیا۔

رپورٹس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صابو راجور نامی بھارتی خاتون نے حیات ریجنسی میں بکنگ کرائی اور وہ کھٹمنڈو کی کمپنی میں مارکیٹنگ مینجر کے روپ میں کام کرتی ہے۔

لیفٹیننٹ کرنل(ر) حبیب ظاہر 6 اپریل کو لمبینی کے بحروا ایئرپورٹ پر اترے اور بھارتی شہری ڈول رینچل نے ایئرپورٹ پر حبیب ظاہر کا استقبال کیا،ان کو ریسیو کرنے والی گاڑی صبح ساڑھے 111 بجے پارکنگ میں موجود تھی۔

حبیب ظاہرکے سم کارڈ پرآخری سگنل لمبینی میں مایا دیوی مندر کے قریب سے موصول ہوئے اورکالی ڈاہ نامی بارڈر رکراسنگ پوائنٹ مایا دیوی مندر سے محض 7 کلومیٹر دور ہے۔

یار رہے کرنل حبیب کو نیپال سے اغواء کیا گیا تھا جس کے بعد ان کی گمشدگی کی معمہ بن گئی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *