شاہد آفریدی نون لیگ کے لیے خطرہ بن گئے،لیگی رہنما نے پہچاننے سے انکار کر دیا

شاہد آفریدی نون لیگ کے لیے خطرہ بن گئے،لیگی رہنما نے پہچاننے سے انکار کر دیا

لاہور:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ٹی ٹونٹی کپتان اور کروڑوں شائقین کرکٹ کے دلوں پر راج کرنے والے شاہد خان آفریدی کے بیان نے لیگی رہنماؤں کو پریشان کر دیا۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان کے سیاست سے متعلق دیے گئے بیان کے بعد لیگی رہنما دانیال عزیز نے انہیں پہچاننے سے ہی انکار کر دیا۔

نجی ٹی وی چینل کر دیے گئے انٹرویو میں دانیال عزیز نے شاہد آفریدی کے بیان سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی کون ہیں میں انہیں نہیں جانتا۔

دانیال عزیز نے شاید آفریدی کے بیان پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ میں کرکٹ نہیں دیکھتا نہ ہی انہیں جانتا ہوں۔

یاد رہے شاہد آفریدی نے گزشتہ دنوں بیان دیا تھا کہ فیصلہ سیاست دانوں کو کرنا ہے کہ ملک بچانا ہے یا کرسی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *