روزمیری کی خوشبوبچوں کی یاداشت میں اضافے کا سبب

روزمیری کی خوشبوبچوں کی یاداشت میں اضافے کا سبب

لندن: اگر آپ کا بچہ سبق یاد نہیں رکھ پاتا یا اسے کوئی چیز یاد رکھنے میں دشواری پیش آتی ہے تو اسے روزمیری(اکلیل کوہستانی)کا استعمال کرائیں۔

پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق لندن کی نارتھمبریا یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ کمزور یاداشت والے بچوں کے لئے بڑھائی وغیرہ میں کافی دشواری پیش آتی ہے جس کی وجہ سے اساتذہ اور والدین دونوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ایسے میں عام ملنے والے روزمیری آئل کی مہک ان کی یاداشت میں اضافے کا سبب بن سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق یہ بات کئی سابقہ تحقیقات سے ثابت ہو چکی ہے کہ روزمیری آئل بالغ افراد میں ادراکی قوت پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے مگر بچوں کی یاداشت کو بہتر بنانے کے حوالے سے پہلی بار ریسرچ کی گئی ہے۔

ماہرین نے اس حولے سے 10 سال کی عمر کے 40 بچوں پر ایک تحقیق کی ہے جس میں سے 20 بچوں کو رومیری آئل کی مہک والے کمرے میں جبکہ باقی بچوں کو بغیر مہک والے کمرے میں بٹھا کر ٹیسٹ لیا گیا۔

ریسرچ کے مطابق جن بچوں کو روزمیری کی مہک والے کمرے میں رکھا گیا ان کو چیزیں یاد رکھنے میں زیادہ دشواری کا سامنا نہیں کرنا پڑا اور دوسرے بچوں کے مقابلے میں یاداشت کا واضح فرق دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق روزمیری کے ایکٹو کمپاونڈ دماغ میں پائے جانے والے برقی مرکبات کو فعال بناتے ہیں جس سے بچوں کو باتیں یاد رکھنے میں آسانی ہوتی ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *