صرف ایک انجیکشن ہارٹ اٹیک سے بچائے

صرف ایک انجیکشن ہارٹ اٹیک سے بچائے

 لندن: دنیا مین ہر تین منٹ میں ایک شخص دل کے دورے کی وجہ سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے،ماہرین کی جانب سے اس حوالے سے کئی طرح کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور دل کو مضبوط رکھنے کے لئے صحت مندانہ طرز زندگی کی تلقین بھی کی جاتی ہے مگر اب ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ صرف ایک انجیکشن ہارٹ اٹیک کے خطرات سے بچا سکتا ہے۔

پاکستان ٹرائب ہیلتھ ڈیسک کے مطابق برٹش ہارٹ فاونڈیشن کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ پروٹین کا صرف ایک انجیکش دل کے تباہ ہونے والے خلیات کو مضبوط بنا سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ امراض قلب میں مبتلا مریضوں کو پروٹین کا ایک انجیکش لگانے سے دل کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ہارٹ اٹیک کا خطرہ بہت کم ہو جاتا ہے۔

ریسرچ کے مطابق کم مقدار میں پروٹین جسے انسولین لائیک گروتھ فیکٹر ون(آئی جی ایف 1)کہا جاتا ہے دل کے پٹھوں کو مضبوط بناتا ہے جس کی وجہ سے دل کا دورہ پڑنے کے امکانات بہت کم رہ جاتے ہیں۔

پروفیسر نویل کیپلس کے مطابق دل کے دورے سے محفوظ رکھنے کے حوالے سے یہ دنیا کی ممنفرد ترین تحقیق ہے جس میں صرف ایک انجیکشن سے دورہ قلب سے بچاو ممکن ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *