“کلبھوشن کا بدلہ لیا”مبینہ پاکستانی ایجنٹ گرفتار

“کلبھوشن کا بدلہ لیا”مبینہ پاکستانی ایجنٹ گرفتار

فیض آباد:ہندوستانی ایجنٹ کلبھوشن یادو کی فوجی عدالت سے سزائے موت کے بعد بھارت کی مودی سرکار اور خفیہ ادارے پاکستان کے خلاف سازشوں کے جال بننے میں دن رات مصروف ہیں لیکن تاحال انہیں کوئی کامیابی نہیں مل رہی جس کی وجہ سے وہ اندھیرے میں ٹامک ٹوئیاں مار رہے ہیں۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق اب ایک مرتبہ پھر نئی سازش تیار کرتے ہوئے بھارتی خفیہ اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ اتر پردیش سے پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی آئی ایس آئی سے تربیت حاصل کرنے والے مبینہ جاسوس کو حراست میں لے لیا ہے۔

ہندوستانی نجی ٹی وی چینل”انڈیا ٹی وی”کے مطابق اتر پردیش میں اے ٹی ایس،ملٹری انٹیلی جنس اور یو پی انٹیلی جنس کی مشترکہ ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے ضلع فیض آباد سے پاکستانی خفیہ ادارے کے جاسوس آفتاب عالم نامی شہری کو گرفتار کیا ہے۔

بھارتی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار ملزم آفتاب نے آئی ایس آئی سے تربیت حاصل کی ہے جس کے مصدقہ ثبوت بھی موجود ہیں،انڈین سیکیورٹی اداروں نے آفتاب عالم کو حراست میں لیتے ہوئے مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے جبکہ مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بھارتی سیکیورٹی اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ملزم آفتاب کے پاکستانی ہائی کمیشن سے بھی رابطے تھے۔

سیکیورٹی اداروں نے آفتاب کے قبضے سے موبائل فون برآمد کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس فون میں سے حساس علاقے کی تصاویر بھی برآمد کی ہیں جبکہ ملزم کے فون کو فرانزک ادارے میں بھیج کر رپورٹ طلب کر لی گئی ہے تاکہ فون سے کی جانے والی چیٹ اور پیغامات سے ملزم کے خلاف مزید ثبوت سامنے آ سکیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *