خیبرپختونخوا میں آئندہ انتخابات کیلئےپی ٹی آئی ٹکٹوں پرکپتان کافیصلہ

خیبرپختونخوا میں آئندہ انتخابات کیلئےپی ٹی آئی ٹکٹوں پرکپتان کافیصلہ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ کپتان نے خیبرپختونخواہ کے 23 ایم پی ایز اور 12 ایم این ایز کو ناقص کارگردگی پر آئندہ الیکشن میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کو سامنے آنے والی اطلاعات میں ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی خیبرپختونخواہ پرویز خٹک کی جانب سے خیبرپختونخوا سے منتخب ہونے والے پی ٹی آئی اراکین صوبائی و قومی اسمبلی کی کارگردگی رپورٹ عمران خان کو پیش کی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان خیبرپختونخوا کے 23 ایم پی ایز اور 12 ایم این ایز کی مایوس کن کارگردگی سے ناخوش دکھائی دیتے ہیں۔ اسی باعث عمران خان نے مایوس کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو آئندہ انتخابات میں ٹکٹ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کی اتحادی صوبائی حکومت کے متعلق یہ اطلاعا ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب کہ پی ٹی آئی سربراہ مرکز میں حکمراں جماعت کے خلاف اپنی مہم میں مصروف ہیں۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *