“امریکا آزادی صحافت کا حامی ہے”امریکی سفارتخانہ

“امریکا آزادی صحافت کا حامی ہے”امریکی سفارتخانہ

اسلام آباد:ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ عالمی یوم آزادی صحافت پرپاکستانی میڈیاسےاظہاریکجہتی کرتےہیں،امریکا آزادی صحافت کا حامی ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق ترجمان امریکی سفارتخانہ اور پریس سیکشن حکام کانیشنل پریس کلب کادورہ کیا  اور  عالمی یوم آزادی صحافت پر مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ کیک کاٹنےکی تقریب میں شرکت بھی کی۔

آزادی صحافت کے عالمی دن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے امریکی سفارتخانے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ آج کادن سنسرشپ اور خطرات کےباوجودپریس کی محنت تسلیم کرنے کے لئے ہے۔

ترجمان امریکی سفارتخانے کا کہنا تھا کہ آزاد صحافت عوام کےسامنےحکومت کا احتساب کرتی ہے،امید ہے صحافیوں کی معلومات تک رسائی کا حق برقرار رکھا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ  پریس کی آزادی کے بغیر جمہوریت کا کوئی تصور نہیں،کسی بھی جمہوریت میں آزادی صحافت انتہائی ناگزیر ہے۔

 امریکی سفارتخانے کے ترجمان نے پاکستانی ذرائع ابلاغ اورصحافیوں کومشکل حالات میں پیشہ ورانہ خدمات پرخراج تحسین پیش کیا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *