آرمی چیف کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات،اہم باتیں ہو گئیں

آرمی چیف کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات،اہم باتیں ہو گئیں

راولپنڈی:چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف نے ملاقات کی،جس میں باہمی دلچسپی کے اموراور خطے کی سکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیاگیا۔

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سے ملاقات میں ایرانی وزیرخارجہ نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کی کاوشوں کی تعریف کی۔

دونوں ممالک نے سکیورٹی تعاون بڑھانے کیلئے مختلف شعبہ جات کی نشاندہی بھی کی۔

ملاقات میں دہشتگردوں کی نقل وحرکت روکنے کے لئے سرحدی انتظام مئوثربنانے پراتفاق کرتے ہوئے کہاگیاکہ بارڈرکوآرڈینیشن بہتربناکردہشتگردوں کے لئے جگہ نہیں چھوڑی جائے گی۔

آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے پاکستان ایران کے ساتھ دیرپاتعلقات رکھناچاہتاہے۔

انہوں نے کہا کہ برادرمسلم ممالک میں تناؤکے خاتمے کی کوششیں جاری رکھیں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *