کاروبار کے 20 آئیڈیاز صرف 10 ہزار میں

کاروبار کے 20 آئیڈیاز صرف 10 ہزار میں

نیویارک: کیا آپ نے کبھی اپنا کاروبار کرنے کرنے کے بارے میں سوچا ہے؟ہر شخص جو اپنی ملازمت سے تنگ ہے ایسا سوچتا ہے اور بار بار سوچتا ہے مگر نہ جانے کیا سوچ کر کود کو روک لیتا ہے،شاید پیسہ نہ ہونے کی وجہ ہے،اگر ایسا ہی ہے تو ہمارے پاس ایک بڑی خوشخبری ہے کہ آپ 10 ہزار روپے سے کم میں بھی اپنا کاروبار شروع کر سکتے ہیں بلکہ ایک نہیں کئی کاروبار کر سکتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق ایسے مختلف آئیڈیاز ہیں جن کی مدد سے صرف 10 ہزار میں کاروبار شروع کیا جا سکتا ہے،بس آپ کو ضرورت ہوگی  اچھی تشہیر کی چاہے وہ حقیقی میدان میں ہو یا انٹرنیٹ کی دنیا میں۔

مشاورت

اگر آپ کسی مخصوص شعبے میں مہارت یا معلومات رکھتے ہیں،جیسا کہ قانونی مشورہ یا پھر کاروبار کو ماحول دوست بنانے کے طریقے تو آپ اپنی کنسلٹنگ ایجنسی شروع کر سکتے ہیں،اس میں بنیادی خرچہ صرف اہنے کاروبار کی مارکیٹنگ  اور نیٹ ورکنگ کا ہوگا،اس لئے ویب سائٹ  اور بزنس کارڈ پر پیسہ لگائیں اور شروع ہو جائیں۔

ٹیوٹر

ایسے طلبہ کی کمی نہیں جنہیں مختلف موضوعات پر مدد کی ضرورت ہوتی ہے چاہے وہ بنیادی کلاسوں میں ہوں یا کالج میں،اگر آپ کے پاس تعلیم ہے تو آپ ٹیوٹر بن سکتے ہیں اور آپ کے لئے ایک اچھا کاروباری آغاز ہوگا۔

فری لانسنگ

اگر آپ کسی بھی موضوع پر لکھ سکتے ہیں یا ویب ڈویلپنگ کر سکتے ہیں تو کافی کما سکتے ہیں،آپ کو صرف ایک لیپ ٹاپ اور انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوگی،فری لانسنگ پر آن لائن کافی مواد موجود ہوتا ہے اور آپ کو آغاز میں کوئی مشکل پیش نہیں آئے گی۔

وی لاگنگ

آپ کے پاس لیپ ٹاپ،ٹیبلٹ یا اسمارٹ فون ہے جس میں کیمرا موجود ہے تو آپ مختلف موضوعات پر وڈیوز بنا کر انہیں یو ٹیوب پر اپ لوڈ کر سکتے ہیں،یوٹیوب اپنے اشتہاری پروگرام کو وسعت دے رہا ہے اس لئے آپ مختلف موضوعات یا ایک مخصوص موضوع پر اظہار خیال کرکے اشتہارات سے کافی پیسہ کما سکتے ہیں۔

موبائل آتو ریپئیر

اگر آپ کے پاس گاڑیوں کی معلومات اور آلات ہیں تو آپ اپنی آٹو ریپئیر شاپ کھول سکتے ہیں،بلاشبہ دکان کھولنا ایک مشکل اور محنت طلب کام ہے مگر موبائل آٹو ریپئیر شاپ شاپ سے زبردست کاروبار چلا سکتے ہیں۔

کرایہ داری

اج کل حالات کچھ مختلف ہو گئے ہیں،کسی زمانے میں کوئی بھی چیز کرائے پر دینا معیوب سمجھا جاتا تھا لیکن آج  کل انٹرنیٹ کے دور میں بہت کچھ آسان ہو گیا ہے،خریدنے کے بجائے کرائے پر لینے کو ترجیح دی جاتی ہے،اپنی گاڑی سے لے کر پارکنگ تک جگہ اور گھریلو چیزوں سے کمرے تک،بس آپ کو آغاز کرنا ہے۔

ادھر ادھر کے کام

اگر آپ چھوٹی موٹی گھریلو مرمت کر سکتے ہیں تو یہ آپ کے لئے ایک اچھا کاروبار بن سکتا ہے،اس کے آغاز میں پیسہ بھی نہیں لگتا اور اس کی طلب بھی بہت زیادہ ہے۔

گھریلو کھانے

اگر آپ اچھا کھانا بنالتے ہیں یا کیک بنانے میں ماہر ہیں یا کباب بنانے میں ماہر ہیں تو اس صلاحیت کا بہترین استعمال کریں،بس آپ کو پکانے کے مزید سامان پیکجنگ اور بنادی مارکیٹنگ کی ضرورت ہوگی اور کاروبار شروع۔

راش فراہمی

راشن کی دکانیں گھروں پر سامان پہنچانے کا بندوبست تو رکھتی ہیں مگر بہت کم،آپ اپنی گاڑی،بائیک یا سائیکل پر یہ کام کر سکتے ہیں،صارفین سے سامان پہنچانے کی قیمت لیں اور گھریلو اشیاء ان کے دروازے پر پہنچائیں۔

بلاگنگ

اگر آپ کسی موضوع پر مہارت رکھتے ہیں تو اس معلومات کو دوسروں تک پہنچانے کے لئے بلاگنگ اپنائیں،آپ اشتہارات کی جگہ فروخت کر کے پیسہ کما سکتے ہیںیا پھر سبسکرپشن بھی شروع کر سکتے ہیں۔

کونٹینٹ پروڈیوسر

ایک باصلاحیت لکھاری کو مختلف ادارے اور ویب سائٹیں اچھی رقم دے سکتی ہیں،بڑے اخبارات اور ویب سائٹوں سے رابطہ کریں۔

پروگرامنگ

پروگرام یا کوڈ کرنا سیکھیں،جیسا کہ روبی جیسی پروگرامنگ لینگویچ جس سے آپ کافی کما سکتے ہیں،اس کے ذریعے آپ ڈیولپر کو بونس شروع کر سکتے ہیں۔

موبائل ریپئیر

اگر آپ کسی بھی چیز کی مرمت کر سکتے ہیں لیکن دکان کھولنے کے لئے پیسہ نہیں ہے توکلائنٹ کے پاس خود جائیں،یہ موبائل ریپئیر شاپ کسی کمپیوٹر یا فرنیچر کی مرمت کے لئے بھی ہو سکتی ہے۔

آئن لائن فروخت

اگر آپ کم قیمت میں اچھی چیز خریدنے کا ہنر رکھتے ہیں تو آپ اس سامان کو او ایل ایکس یا ایسی ہی کسی سائٹ پر فروخت کر کے اضافی پیسے کما سکتے ہیں۔

لوگو ڈیزائن

اگر آپ تخلیقی صلاحیت رکھتے ہیں تو لوگو ڈیزائن بہترین آغاز ہو سکتا ہے۔انوکھے لوگو کی تیاری یا ٹیمپلٹس سے اٹھا کر نئے انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت سے آپ کافی کما سکتے ہیں۔

ترجمہ کاری

کاروباری اداروں کو مارکیٹ میں داخل ہوے کے لئے مختلف زبانوں کے ترجمے کی ضرورت پڑتی ہے،اگر آپ ای سے زیادہ زبانوں میں مہارت رکھتے ہیں تو یہ ایک اچھا روزگار ثابت ہو سکتی ہے۔

ایپ ڈویلپمنٹ

موبائل انقلاب اس وقت عروج پر ہے اور ایپ بنانے کی صلاحیت ہاتھوں ہاتھ لی جا رہی ہے،اگر آپ کے پاس اتنی پروگرامنگ مہارت ہے تو آپ ایک بہت اچھا کام گھر سے شروع کر سکتے ہیں۔

فوٹو گرافر

گو کہ اچھے کیمرے اور متعلقہ سامان دس ہزار مین نہیں آتے لیکن اگر آپ کو فوٹو گرافی کا شوق ہے تومعمولی رقم سے کام شروع کر سکتے ہیں ۔

فیشن ڈیزائنر

اگر آپ مین سلائی کڑھائی کی صلاحیت ہے تو آپ انوکھے ڈیزائن بنا سکتے ہیں،اپنی اس صلاحیت کو ضائع نہ کریں،مناسب تشہیر اور معمولی سامان کے ساتھ یہ زندگی کا بہترین فیصلہ ثابت ہو گا۔

سفری مددگار

اگر آپ کافی سفر کر چکے ہیں اور اس کا اتجربہ رکھتے ہیں تو آپ ایسے مسافروں کے لئے جو سفر میں مشکل محسوس کرتے ہیں ٹریول پلان شروع کر سکتے ہیں،ٹکٹوں کی بکنگ سے لے کر ہہوٹل تک  اور وہاں سے مختف مقامات کی سیر کے لئے پورا منصوبہ ترتیب دیں اور اس کی فیس لیں۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *