لاہورکو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قراردے دیاگیا

لاہورکو لوڈشیڈنگ سے مستثنی قراردے دیاگیا

لاہور: پاکستان کے دوسرے بڑے شہر لاہور کو بجلی فراہمی اور تقسیم کے ذمہ دار ادارے لیسکو نے شہر کو جزوقتی لوڈ شیڈنگ سے مستثنی قرار دے دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام کے نمائندہ لاہور کے مطابق لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن (لیسکو) نے ایک مرتبہ پھر صوبائی دارالحکومت کو جزوقتی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔

لیسکو کی جانب سے اس فراخ دلی کا سبب بجلی کی کمی کا پورا ہونا نہیں بلکہ شہر کا موسم بہتر ہونا بتایا گیا ہے۔

4 ہزار میگاواٹ سے زائدبجلی کی قلت کا سامنا کرتے پاکستان کے دوسرے بڑے شہر کے متعلق لیسکوترجمان کا کہنا ہے کہ شہر کا موسم جب بھی بہتر ہو گا شہر سے لوڈ شیڈنگ ختم کر دی جائے گی۔

لیسکو کی اس اچھی امید کا مان رکھتے ہوئے محکمہ موسمیات نے بھی شہر میں موجود گرمی کے قابل برداشت سطح پر رہنے کی پیشنگوئی کی ہے۔

 محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 29 گھنٹو ں کے دوران موسم ابر آلود رہنے اور آج ہلکی بارش کا امکان۔

موسمی اتار چڑھاؤ پر نظر رکھنے والے ادارے کے مطابق بدھ کے روز لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *