خیبر پختونخوا میں نجی تعلیمی اداروں کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم

خیبر پختونخوا میں نجی تعلیمی اداروں کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی قائم

پشاور:مشیراطلاعات خیبر پختونخوا مشتاق غنی کا کہنا ہے کہ حکومت نے نجی تعلیمی ادراروں کے لیے ریگولیٹری اتھارٹی کی منظوری دی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ نے اچھی کارکردگی کے حامل تعلیمی اداروں کے لیے انعام کی ہدایت بھی کی ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ اجلاس کے بعد مشتاق غنی میڈیا کو بریفنگ دے رہے تھے۔

مشتاق غنی کا کہنا تھا کہ جولائی کے مہینے میں بیرون ممالک کے سرمایہ کاریہاں آئیں گے،توانائی کے منصوبوں سے17فیصد تک منافع ملے گاجبکہ تعمیرات کے شعبے میں پہلے سال40سے50ارب روپے ملیں گے۔

کے پی حکومت کے ترجمان نے کہا کہ چائنا روڈشو میں900سرمایہ کار آئے تھے،چینی سرمایہ کاری سے10فیصد منافع ملے گا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ قرضے لینے کا کوئی منصوبہ شامل نہیں ہے،چینی خود یہاں آکر خرچہ کریں گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *