نواز شریف پاکستان کی عزت کے لئے استعفیٰ دیں،پی پی پی کا نیا مطالبہ

نواز شریف پاکستان کی عزت کے لئے استعفیٰ دیں،پی پی پی کا نیا مطالبہ

اسلام آباد:پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ اگر جے آئی ٹی نے کام درست کیا تو نواز شریف کو سیاسی مستقبل ختم ہو جائے گا لیکن میں نہیں سمجھتا کہ ان کے اثر سے گریڈ18اور19کا افسر باہر ہو سکے گا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق رہنماپیپلزپارٹی سینیٹرسعید غنی اسلام آباد میں پریس کانفرنس کر رہے تھے۔

پی پی پی رہنما سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی اس لیےنوازشریف سےمستعفی ہونےکامطالبہ کرتی ہے کیونکہ میں نہیں سمجھتاان کےاثرسےگریڈ18اور19کاافسرباہرہوسکےگا۔

انھوں نے کہا کہ شریف برادران اور ان کے حواری بڑے کاریگر ہیں،نوازشریف کو پاکستان کی عزت کے لیےاستعفیٰ دےدیناچاہیے۔

سعید غنی کا کہنا تھا کہ جےآئی ٹی نےکام درست کیاتونوازشریف کاسیاسی مستقبل ختم ہوجائےگا،پاناماکیس میں نوازشریف جے آئی ٹی پر اثراندازضرورہوں گے۔

جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے جے آئی ٹی کے ناموں کو مسترد کیا ہے،نوازشریف ڈان لیکس کی رپورٹ پر اثرانداز ہوئے ڈان لیکس میں حالانکہ نوازشریف کو کوئی سزانہیں ہونی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *