“میاں صاحب کو سینیٹ کی سیٹیں نہیں دیں گے”سابق صدر نے واضح اعلان کر دیا

“میاں صاحب کو سینیٹ کی سیٹیں نہیں دیں گے”سابق صدر نے واضح اعلان کر دیا

بدین:پاکستان پیپلز پارٹی کے صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب جانا ٹھہر چکا ہے،ججز نے بھی کہہ دیا ہے،کاغذی شیر اور دیسی بلے اس حقیقت کو نہیں جانتے،آپ مارچ کے انتظار میں ہیں تاکہ سینیٹ کی سیٹیں لے سکیں مگر پچھلی بار کی طرح اس بار بھی نہ سینیٹ میں اور نہ ہی قومی اسمبلی میں ایسا کچھ نہیں ہو گا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق پیپلز پارٹی صدر آصف علی زرداری بدین میں عوام کے اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔

سابق صدر نے کہا کہ بھٹو نے جو روٹی،کپڑا مکان کا نعرہ لگایا تھا وہ آج بھی چل رہا ہے کیونکہ اس ملک کا غریب شہری آج بھی روٹی،کپڑا اور مکان میں ہی الجھا ہوا ہے جو کہ دیسی بلا اور کاغذی شیر نہیں سمجھ سکتے۔

انھوں نے کہا کہ اس ملک کی زمینوں پر،وسائل پر ہر چہز پر عوام کا حق ہے اور ہمارا فرض ہے کہ ہم آپ کا حق آپ تک پہنچائیں،آئندہ دور میں مزید نہروں کو بھی پکا کریں گے تاکہ آپ تک پانی پہنچے اور خوشحالی آئے۔

میاں نواز شریف پر تنقید کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میاں صاحب کو سمجھ نہیں آتا کہ اس ملک کا ستر فیصد عوام دیہی علاقے میں ہے،یہ صرف وہاں کام کرتے ہیں جہاں ان کا فائدہ ہو،یہ تو سی پیک کو بھی نہیں سمجھتے،سی پیک بلوچستان اور کے پی کے لئے تھا مگر انھوں نے اپنے رفقاء کے لئے رکھا لیا ہے۔

پاناما کیس پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ میاں صاحب جانا ٹھہر چکا ہے ججز نے بھی لکھ دیا ہے،آپ مارچ کے انتظار میں ہیں تاکہ سینیٹ کی سیٹیں لے سکیں مگر ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے نہ سینیٹ میں نہ قومی اسمبلی میں،اب ہمارا راج ہو گا اور خلق خدا کا راج ہو گا۔

 سابق صدر نے کہا کہ میں آپ کو کے پی اور پنجاب میں بھی حکومت بنا کر دوں گا اور اب بلوچستان میں جاؤں گا،میں جہاں بھی جاتا ہوں مجھے عوام کے دلوں سے آوازیں سنائی دیتیں کیونکہ لوگوں کے دل ٹوٹے ہوئے ہیں،میں پیار دینے والا شخص ہوں،جہاں جاتا ہوں پیار بانٹتا ہوں،اسی لئے اب بلوچستان بھی جاؤں گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *