کینسر کی 8 علامات،جنہیں ہم نظر انداز کرجاتے ہیں

کینسر کی 8 علامات،جنہیں ہم نظر انداز کرجاتے ہیں

لندن: لبلبہ انسان کے جسم کا ایک اہم حصہ ہے جو پیٹ میں موجود ایک غدود ہے،کیونکہ یہ ہماری روزمرہ زندگی میں کوئی اہم کردار ادا کرتا نظر نہیں آتا اس لئے زیادہ تر لوگ اس کو اہمیت نہیں دیتے،یہ ہمارے ہاضمے کے نظام کا اہم ترین حصہ ہے اور خون میں شکر کی مقدار کو کنٹرول کرتا ہے،اس میں ہونے والا کینسر کافی اموات کا سبب بنتا ہے۔

ماہرین کے مطابق لبلبے کے کینسر کی علامات اس وقت تک ظاہر نہیں ہوتیں جب تک یہ آخری اسٹیج تک نہ پہنچ جائے لیکن اگر ہم تھوڑا سا دھیان دیں تو علامات کو سمجھ سکتے ہیں اور اپنے ڈاکٹر سے مشورہ کر سکتے ہیں۔

جلد پیلی ہونا

ماہرین کے مطابق یرقان لبلبے کے کینسر کی صاف علامات میں  سے ایک ہے،زیادہ تر مریض بہت ٹھیک محسوس کرتے ہیں کہ کوئی انہیں کہتا ہے کہ آپ کی آنکھیں پیلی لگ رہی ہیں،پھر وہ ڈاکٹر کے پاس آتا ہے تو معلوم پوتا ہے کہ یہ آخری اسٹیج  کا لبلبے کا کینسر ہے۔

ایسے کینسر پت نالی کو بند کر سکتے ہیں،یوں لبلبے سے نکلنے والے پتلے سیال  مادے کو آنتوں تک پہنچنے سے روک دیتے ہیں جو دراصل چکنائی کے خاتمے کا کام کرتا ہے اور فضلے کے ساتھ نکل جاتا ہے،اس صورت میں یہ مادہ جمع ہوتا رہتا ہے اور یرقان بن جاتا ہے۔

پیٹ یا کمر میں درد

دوسری علامت پیٹ یا کمر میں درد ہے،اس درد کو بیان کرنا مشکل ہوتا ہے،یہ ہلکا اور اندرونی ہوتا ہے جو عین اس جگہ ہوتا ہے جہاں لبلبہ موجود ہے یا پھر پیٹ سے پیچھے کمر کی طرف بھی  ہو سکتا ہے۔

کینسر لبلبے اور اس کے اردگرد کے اعضاء پر دباؤ ڈالتا ہے جس کی وجہ سے تکلیف ہوتی ہے،اگر کینسر لبلبے سے کے گرد موجود پٹھوں تک پھیلے تو اس سے کمر میں تکلیف ہوتی ہے۔

گہرے رنگ کا پیشاب،چکنا فضلہ

تیسی علامت گرے رنگ کا پیشاب یا چکنا فضلہ ہوتا ہے،اگر پیشاب گیرے رنگ کا ہے یعنی گہرا بھورا یا زنگ کے رنگ کا تو یہ لبلبے کے کینسر کی علامت ہو سکتی ہے۔

متلی اور قے

متلی اور قے بھی ایک اہم علامت ہے کیونکہ لبلبہ معدے کے پیچھے واقع ہوتا ہے  اس لئے اس میں پیدا ہونے  ولا کینسر بڑھ کر معدے پر دباؤ ڈالتا ہے اور اس کا راستہ روک  سکتا ہے جس کی وجہ سے خوراک آگے بڑھنا مشکل ہو جاتی ہے،قے اور متلی کے ساتھ تکلیف بھی ہو سکتی ہے جو کھانے کے بعد ہوتی ہے۔

لبلبے میں سوزش

لبلبے مین سوزش بھی سرطان کی ایک نشانی ہے،یہ دائمی بھی ہو سکتی ہے اور ایسی بھی جس کی وضاحت نہ کی جاسکے،یہ پتھری کی وجہ سے بھی ہو سکتی ہے،نئی ادویات یا شراب نوشی کی وجہ سے بھی اور کہیں زیادہ سنجیدہ صورت یعنی کینسر میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

منہ کی صفائی

منہ کی صفائی نہ کرنا بھی ایک اہم وجہ ہے،اگر منہ سے بو آتی ہے اور مسوڑھے سوجے ہوئے ہیں،دانت گر رہے ہیں تو یہ ایک اہم مسئلے کی نشاندہی ہے۔

لبلبے کے کینسر کے مریضوں میں مسوڑھوں اور دانتوں کے امراض  بہت عام ہیں،ماہرین کے مطابق ایسے افراد میں کینسر کی شرح 59 فیصد ہے۔

بھوک مر جانا

اگر کسی شخص کی بھوک مر گئی ہے یا بہت کم لگتی ہے اور خوراک میں کوئی تبدیلی لائے بغیر بھی وزن کم ہورہا ہے تو ڈاکتر سے رجوع کریں،یہ لبلبے کے سرطان کی اہم وجہ ہے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *