آسٹریلین بیوی نے وسیم اکرم کابھانڈا پھوڑدیا

آسٹریلین بیوی نے وسیم اکرم کابھانڈا پھوڑدیا

لاہور: پاکستان میں مقبول ترین کھیل کا درجہ رکھنے والے کرکٹ سے جڑے کھلاڑی ہوں یا دیگر شخصیات وہ لائم لائٹ سے چاہ کر بھی دور رہ نہیں سکتے۔ کچھ ایسا ہی معاملہ پاکستانی لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کے ساتھ اس وقت ہوا جب ان کا ایک تبصرہ ان کی آسٹریلین بیوی کے ہاتھ لگ گیا۔

پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے اسپورٹس چینل پی ٹی وی اسپورٹس کے پروگرام گیم آن ہے میں گفتگو کرتے ہوئے بہترین حس مزاح رکھنے والے وسیم اکرم نے اپنی اہلیہ کی ایک دعو ت کا تزکرہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ میری اہلیہ ڈنر کی ایک دعوت پر گئیں جہاں میزبان نے کپورے بنائے ہوئے تھے،وہ بولی ‘اوہ مشرومز’۔ کھانے کے بعد بتایا گیا کہ یہ کیا تھا۔

وسیم اکرم کے آن کیمرہ کہے گئے اس جملے کو ایک ٹوٹر یوزرز نے اسٹیٹس کی صورت پوسٹ کر دیا جو ان کی اہلیہ شنیرا اکرم کے ہاتھ لگ گیا۔

وسیم اکرم سے شادی سے قبل پبلسسٹ ہونے کے ناطے میڈیا کا باقاعدہ حصہ رہنے والی شنیرا نے بالکل بھی تاخیر نہیں کہ اور ٹوٹر ہی پر شوہر کی ‘کلاس لے لی’۔

اپنی ٹویٹ میں شنیرا نے وسیم اکرم کو مخاطب کرتے ہوئے پوچھا کیا واقعی؟ میں یہاں یہ سوچ رہی ہوں کہ آپ کام پر جا کر کرکٹ کے حوالے سے بات کرتے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کاؤچ پر سونے کا طعنہ بھی دے ڈالا۔

شنیرا اکرم کی جانب سے کیا گیا ٹویٹ اگر چہ مزاحیہ لہجے لئے ہوئے تھا تاہم وسیم اکرم بھی اسے نظرانداز نہیں کر سکے اور مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹوٹر ہی کو ذریعہ بنا کر انہیں جواب دے ڈالا۔

وسیم اکرم کا اہلیہ کو جواب دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پریشان نہ ہوں،واقعہ کلی طور پر اسی اہمیت کا حامل تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *