ولی حامد خان قصہ ماضی،اداکارہ نور کو نیا رشتہ مل گیا

ولی حامد خان قصہ ماضی،اداکارہ نور کو نیا رشتہ مل گیا

لاہور:ولی حامد خان اور نور کی خلع کا کیس تو ابھی عدالت میں ہے تاہم اداکارہ نور کو سینئر اداکار اورنگ زیب لغاری نے بیٹی بنا لیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب اطلاعات کے مطابق لاہور میں اداکارہ نور کے گانے کی ویڈیو لانچ کی گئی جس میں اداکارہ کے سابق شوہر ولی حامد خان بھی بن بلائے پہنچ گئے جس پر تقریب میں خوب بدنظمی ہو گئی۔

اداکارہ نور کی جانب سے جذباتی ہونے پر سینئر اداکار اورنگزیب لغاری نے نور کو پاس بلا کر شفقت کا اظہارکیا اور اداکارہ کوبیٹی بنالیا۔

اس موقع پر نور کا کہنا تھا کہ میں نےذاتی زندگی کو ہمیشہ پیشہ ورانہ زندگی سے الگ رکھا،کوئی عورت نہیں چاہتی کہ اس کا گھر خراب ہو۔

جبکہ دوسری جانب والی حامد خان کا بھی کہنا تھا کہ چند دوست نہیں چاہتے ہم اکٹھے رہیں،میں یہاں صرف نور کو مبارکباد دینے آیا ہوں۔

یاد رہے کہ منتظمین نے ولی حامد خان کو تقریب میں داخل ہونے سے روک دیا تھا،جبکہ اداکارہ نور ولی کو ہال میں دیکھ کر شدید غصہ میں آ گئیں اور ہال سے بھی باہر چلی گئیں جس کے بعد ولی خان کو ہال سے باہر نکال دیا گیا اور نور سے معذرت بھی کی گئی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *