خیبرپختونخوا میں تعلیمی اصلاحات کا پھل،طلبہ سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے لگے

خیبرپختونخوا میں تعلیمی اصلاحات کا پھل،طلبہ سرکاری اسکولوں میں داخلہ لینے لگے

پشاور:بچوں کے لیے تعلیمی اصلاحات سے متعلق کام کرنے والی ایک این جی او کے اعداد و شمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں والدین نے اپنے بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں سے نکال کر سرکاری اسکولوں میں داخل کروانا شروع کر دیا ہے۔

پاکستان ٹرائب ڈاٹ کام ایجوکیشن ڈیسک کے مطابق پی سی اے اور حقوق العباد کے زیر اہتمام منقعد کی گئی تقریب میں تنظیموں کے شرکاء کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے سرکاری تعلیمی اداروں میں کی گئی اصلاحات کے بعد والدین کا اعتماد بڑھا ہے۔

تقریب کے دوران تنظیموں کے نمائندگان کو بتایا گیا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے صوابی کے سرکاری اسکولوں  میں 15 امتحانی مراکز 26 جدید سائنس لیبارٹریز 23 کمپیوٹر لیبارٹریز اور 72 گراؤنڈز بنائے ہیں۔

خیبرپختونخوا حکومت نے ضلع بھر میں 5 پرائمری اسکولوں کو مڈل 4 مڈل اسکولوں کو ہائی لیول اور 6 ہائی لیول اسکولوں کو سیکنڈری اسکولوں کا درجہ دیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے سب ڈویژن آفیسر کا کہنا تھا کہ صوبے بھر میں میرٹ پر اساتذہ کی بھرتیاں کی گئی ہیں جب کہ 1000 اساتذہ کو تربیتی سیشنز میں شرکت کا موقع ملا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ تقریباً 2000 طلبا نے پرائیویٹ اسکولوں کو چھوڑ کر سرکاری اسکولوں میں داخلہ لیا ہے۔

 

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *