جے آئی ٹی کے لئے تین رکنی بینچ کی تشکیل، حکومت بری طرح سے پھنس گئی

جے آئی ٹی کے لئے تین رکنی بینچ کی تشکیل، حکومت بری طرح سے پھنس گئی

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات سے متعلق جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے تین رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے پاناما کیس کی تحقیقات سے متعلق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم(جے آئی ٹی)کی تشکیل کے لیے جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں3رکنی خصوصی بینچ تشکیل دے دیا جس میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس اعجاز الاحسن بھی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کا خصوصی بینچ بدھ کی دوپہر ڈیڑھ بجے پاناما کیس کی سماعت کرے گا جس میں کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی کی تشکیل کے حوالے سے فیصلہ کھلی عدالت میں سنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے پانچ رکنی لارجر بینچ نے20اپریل کو پاناما کیس کا فیصلہ سنایا تھا جس میں اکثریتی ججوں کے فیصلے پر کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *