جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے دی گئی مہلت ختم، اب کیا ہو گا؟

جے آئی ٹی کی تشکیل کے لئے دی گئی مہلت ختم، اب کیا ہو گا؟

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کی تشکیل کے لیے دی گئی7روزہ مہلت ختم ہوگئی ہے،ریاستی ادارے اس مقدمے سے متعلق انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کریں۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری پاناما کیس پر بننے والی جے آئی ٹی سے متعلق میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ فیصلے میں فراہم کیے گئے ٹائم فریم کا پورا خیال رکھا جائے،سپریم کورٹ کے حکم پراس کی روح کے مطابق عمل ہوناچاہیے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاناما کیس پاکستان کے مستقبل کا مقدمہ ہے،ہم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کی جانب سے پیشرفت کے منتظر ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی کوششوں کی وجہ سے ہی پاناما کیس زندہ رہا اور سپریم کورٹ میں گیا جبکہ حکومتی نمائندوں نے ہر ممکن طریقے سے اس اہم ترین کیس کو دبانے کی کوشش کی تھی۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *