پی پی پی کا4مئی کو ناصر باغ میں احتجاجی کیمپ کا اعلان

پی پی پی کا4مئی کو ناصر باغ میں احتجاجی کیمپ کا اعلان

لاہور:پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاہے کہ حکمران پیپلزپارٹی کے احتجاجی کیمپ سے ہی خوفزدہ ہوگئے ہیں،بلاول بھٹو کے جلسوں پر ان کا کیا حال ہوگا ہم چار مئی کو ناصر باغ میں احتجاجی کیمپ لگائیں گے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق رہنماپیپلزپارٹی قمرزمان کائرہ نے لاہور میں پیکوروڈپرکارنرمیٹنگ سے خطاب کیا۔

کارنر میٹنگ میں قمر الزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ حکمران خوفزدہ ہوکرمینارپاکستان پرکیمپ لگانے کی اجازت دینے سے بھاگ گئے ہیں۔

پی پی پی رہنما نے کہا کہ کیمپ لگانے کی اجازت مانگنے پرکہاگیاکہ پی پی ختم ہوگئی ہے،اگرہماری جماعت ختم ہوگئی ہے تو کیمپ کی اجازت دینے سے کیوں بھاگ رہے ہو؟

انھوں نے اعلان کیا کہ اب ہم4مئی کوناصر باغ میں احتجاجی کیمپ لگائے گے۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *