جواب الجواب ٹوئٹ”سازشی کون”؟مریم نواز کا سچ

جواب الجواب ٹوئٹ”سازشی کون”؟مریم نواز کا سچ

اسلام آباد:پاناما پیپرز کو کرپشن سے الگ قرار دینے والی وزیراعظم پاکستان کی صاحبزادی نے جرمن صحافی کی جوابی ٹویٹ کا جواب الجواب دیتے ہوئے کہا کہ آپ اور آپ کے پاکستانی ساتھیوں کے بارے میں زیادہ بات نہیں کرنا چاہتی لیکن افسوس ہے کہ وہ پاکستان کی سلامتی کے خلاف سازش کا حصہ بن گئے ہیں۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ کیا تھا کہ پاناما پیپرز ایک ردی کا ٹکرا اور باقی دنیا کے لئے کچرا ہے جس کے بعد جرمن صحافی کی جانب سے آنے والے جواب کے ردعمل میں مریم اور جرمن صحافی کے درمیان لفظی جنگ شروع ہو گئی ہے۔

جرمن صحافی بیسٹین اوبر مئیر نے مریم کی ٹوئٹ کے جواب میں کہا کہ معذرت کے ساتھ پاناما پیپرز کرپشن کے بارے میں ہیں،ہمیں کرپشن کی متعدد دستاویزات ملی ہیں جو کہ سب اصلی اور حیران کن ہیں۔
جس کے بعد ایک بار پھر مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ پاناما پیپرز پر عالمی صحافیوں کا درد سمجھا جا سکتا ہے،پاناما پیپرز دینے والے صحافی حکومت گرانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاناما پیپرز کرپشن کے بارے میں نہیں ہیں۔
پاکستان کی عدالت عظمیٰ سپریم کورٹ میں چلنے والے پاناما کیس کی سماعت کے بعد دو ججز نے وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے انھیں نااہل قرار دیا تھا جبکہ تین ججز نے پاناما کیس کی مزید تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا جو کہ ساٹھ روز میں اپنی تحقیقات مکمل کر کے سپریم کورٹ کو رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد پاناما کیس کا حتمی فیصلہ آئے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *