مریم کی ٹوئٹ،جرمن صحافی بھی میدان میں آ گئے

مریم کی ٹوئٹ،جرمن صحافی بھی میدان میں آ گئے

اسلام آباد:وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کی جانب سے پاناما پیپرز اور آئی سی آئی جے کے صحافیوں پر تنقید کے بعد جرمن صحافی نے بھی ٹوئٹ کر دی ہے جس کے بعد ایک لفظی جنگ کا آغاز ہو گیا ہے۔

پاکستان ٹرائب کو دستیاب تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی صاحبزادی مریم نواز نے ٹوئٹ کیا تھا کہ پاناما پیپرز ایک ردی کا ٹکرا اور باقی دنیا کے لئے کچرا ہے۔
جس کے جواب میں جرمن صحافی بیسٹین اوبر مئیر نے کہا کہ معذرت کے ساتھ پاناما پیپرز کرپشن کے بارے میں ہیں،ہمیں کرپشن کی متعدد دستاویزات ملی ہیں جو کہ سب اصلی اور حیران کن ہیں۔
جس کے جواب میں ایک بار پھر مریم نواز نے ٹوئٹ کیا کہ پاناما پیپرز پر عالمی صحافیوں کا درد سمجھا جا سکتا ہے،پاناما پیپرز دینے والے صحافی حکومت گرانے میں ناکام ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ مریم نواز نے اپنی ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاناما پیپرز کرپشن کے بارے میں نہیں ہیں۔
پاکستان کی عدالت عظمیٰ سپریم کورٹ میں چلنے والے پاناما کیس کی سماعت کے بعد دو ججز نے وزیراعظم کے خلاف فیصلہ دیتے ہوئے انھیں نااہل قرار دیا تھا جبکہ تین ججز نے پاناما کیس کی مزید تحقیقات کے لئے جے آئی ٹی کی تشکیل کا حکم دیا تھا جو کہ ساٹھ روز میں اپنی تحقیقات مکمل کر کے سپریم کورٹ کو رپورٹ پیش کرے گی جس کے بعد پاناما کیس کا حتمی فیصلہ آئے گا۔

ویب ڈیسک

یہ پاکستان ٹرائب کا آفیشل ویب ڈیسک اکاؤنٹ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *